اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
👁️ 216 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے بدھ 17 جون کو مشرق وسطیٰ کی جنگ میں امن ڈیل کے باوجود جنوبی لبنان پر کئی نئے فضائی حملے کیے۔ لبنانی ریاستی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران جنگ میں اس امن معاہدے کے باوجود کیے گئے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کی اس ہمسایہ ریاست کی سرکاری نیوز ایجنسی این این اے نے بتایا اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سے یہ تازہ حملے جنوبی لبنان میں نبطیہ الفوقا نامی علاقے اور اس کے نواح میں کفر تبنیت نامی قصبے کے مشرقی مضافات میں مختلف اہداف پر کیے گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ا دارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ اس دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی لبنان ہی میں زہرانی نامی خطے میں انصاریہ کے قصبے پر ایک مسلح ڈرون سے بھی حملہ کیا گیا۔
بیروت سے مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئے اسرائیلی حملے ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب ایران جنگ میں امریکہ اور ایران کے مابین ایک امن معاہدے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، اور ایران اور لبنان کے مطابق اس معاہدے میں لبنان جنگ میں فوری فائر بندی بھی شامل ہے۔
امریکہ، ایران اور ان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کرنے والے ملک پاکستان کی طرف سے پیر کے روز جس امریکی ایرانی امن معاہدے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا گیا تھا، اس پر جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جانا ہیں۔
اس معاہدے کے اعلان کے بعد لبنان میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں رک گئی تھیں، مگر آج بدھ کے دن جنوبی لبنان پر نئے اسرائیلی فضائی حملوں نے اس امن معاہدے کی عملی کامیابی کے امکانات سے متعلق کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
جنوبی لبنان اور بیروت میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گزشتہ چند ماہ سے جو مسلسل مسلح کارروائیاں کی جا رہی تھیں، ان کی وجہ سے وہاں اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
امریکی ایرانی امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد کئی بے گھر لبنانی شہریوں کو یہ امید ہو چلی تھی کہ اب لبنان جنگ ختم ہو سکتی ہے، اس لیے انہوں نے واپس ان علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا تھا، جہاں سے وہ اسرائیلی حملوں کے باعث یا اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلا کی تنبیہات کے بعد رخصت ہو گئے تھے۔
ایسے لبنانی باشندوں کو اب ملکی فوج نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنے سابقہ رہائشی علاقوں میں واپسی سے گریز کریں، کیونکہ ’’اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں اور حملوں کا خطرہ‘‘ ابھی تک موجود ہے۔
لبنان جنگ مارچ کے اوائل میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب ایران جنگ شروع ہونے کے چند ہی روز بعد لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے بھی تہران کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے تھے۔
ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے خلاف وسیع تر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیے تھے۔
امریکہ اور ایران کے مابین اتفاق کردہ لیکن ابھی تک غیر دستخط شدہ امن معاہدے کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ابھی کل منگل کے روز ہی کہا تھا کہ اس ڈیل کے تحت اسرائیلی فوج کو وہ تمام علاقے خالی کرنا ہوں گے، جن پر اس نے جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا اور جو ابھی تک جاری ہے۔
عباس عراقچی کے الفاظ میں، ’’(ایران جنگ) تنازعے کا خاتمہ اس وقت تک نامکمل رہے گا، جب تک اسرائیلی افواج ان تمام علاقوں سے واپس نہیں چلی جاتیں، جن پر انہوں نے اس جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C