اسلام آباد: ایف آئی اے کے تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک، 4 اہلکار معطل
👁️ 26 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: ایف آئی اے کے تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک، 4 اہلکار معطل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد کے انسانی اسمگلنگ سیل میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے زیر تفتیش تھا۔ ملزم کو سب انسپکٹر کاشف علوی نے گرفتار کیا تھا۔ حکام نے تحقیقات شروع کردیں کہ ملزم کی موت کی وجہ تشدد ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔ ملزم عامر حفیظ کو چند دن قبل اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کے حکام واقعے کو خفیہ رکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ واقعے میں ملوث ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ملزم کے خلاف شہری سے 18 لاکھ روپے لیکر اسے کینیڈا بھجوانے کی انکوائری کررہا تھا۔ اس سلسلے میں ملزم کو تحویل میں لیکر تین دن کا ریمانڈ لے رکھا تھا۔ ملزم جس حوالات میں بند تھا وہاں چار سے پانچ دیگر ملزمان بھی تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے جوڈیشل انکوائری کی ہدایات جاری کی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 627 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4717 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C