27/September/2026

افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق

افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق

قندھار(ڈیلی اردو) افغان طالبان کی وزارت دفاع نے قندھار کے علاقے سپین بولدک کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی چوکی سے افغان طالبان کی جانب فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ کے دوران طالبان فورسز کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم پاکستانی اہلکاروں کے ممکنہ نقصانات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں جانب تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب ریڈیو پاکستان نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چمن کے علاقے میں افغانستان سے مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کارروائی کے دوران طالبان کے بعض اہلکار ہلاک ہوئے۔

یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طالبان کے مطابق پاکستانی طیاروں نے گزشتہ شب خوست، پکتیا اور قندھار کے بعض علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جن میں چار شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ان کارروائیوں کا مناسب جواب دے گا۔

طالبان حکام نے پاکستان پر مکہ معاہدے سے متعلق ذمہ داریوں سے انحراف کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ادھر مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خوست، ننگرہار اور کابل کے بعض علاقوں میں طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں، جبکہ خوست میں طالبان اہلکاروں کی جانب سے فضا میں فائرنگ کیے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور کنڑ، پکتیکا اور قندھار سمیت مختلف افغان علاقوں میں بھی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C