امریکہ کا ایران کو سخت جواب، “ٹھوس رعایت” دینے سے صاف انکار
👁️ 481 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو سخت جواب، “ٹھوس رعایت” دینے سے صاف انکار
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے تجویز کردہ ایجنڈے کے جواب میں کوئی ’ٹھوس رعایت‘ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے پانچ نکاتی فہرست پیش کی، جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صرف ایک جوہری مرکز فعال رکھے اور اپنا انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکہ کے حوالے کر دے۔
فارس کے مطابق امریکہ نے بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کا ’’پچیس فیصد بھی‘‘ جاری کرنے اور جنگ میں ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکہ نے تمام محاذوں پر جنگ بندی کو مذاکرات کے آغاز سے مشروط کر دیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی نے اپنے تجزیے میں کہا، ’’امریکہ کوئی ٹھوس رعایت دیے بغیر وہ مراعات حاصل کرنا چاہتا ہے، جو وہ جنگ کے دوران نہیں لے سکا۔ یہ رویہ مذاکرات کو تعطل کی طرف لے جائے گا۔‘‘
ایرانی تجویز میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی، 13 اپریل سے نافذ امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے یہ تفصیلات گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں بتائی تھیں۔
فارس نیوز کے مطابق ایرانی تجویز میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تہران آبنائے ہرمز کا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔
دریں اثنا اتوار کو ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملے سے خبردار کیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق انہوں نے کہا، ’’مایوس امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکہ کے وسائل اور فوج کو بے مثال، جارحانہ، غیر متوقع اور ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
پارلیمان کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے ایرانی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’اگر ایرانی تیل کو نقصان پہنچایا گیا تو ایران ایسے اقدامات کرے گا، جو ایک طویل عرصے تک امریکہ اور پوری دنیا کو خطے کے تیل تک رسائی سے محروم کر دیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C