انڈیا کا جدید سٹیلتھ جنگی طیارہ بنانے کا منصوبہ منظور
👁️ 141 بار دیکھا گیا
انڈیا کا جدید سٹیلتھ جنگی طیارہ بنانے کا منصوبہ منظور
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملک میں جدید سٹیلتھ جنگی طیارے بنانے کا ایک پروگرام منظور کیا ہے۔
یہ پروگرام انڈیا کے سرکاری ادارے ایروناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی کو سونپا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق دفاعی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگی طیاروں کے پروٹوٹائپ بنانے میں دلچسپی ظاہر کریں۔ اس میں دو انجن والا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام انڈین ایئر فورس کے لیے ضروری ہے جس کے سکواڈرن میں فی الحال اکثر روسی یا سابقہ سوویت طیارے ہیں جن کی تعداد اب 31 رہ گئی ہے۔ دوسری طرف چین تیزی سے اپنی ایئر فورس کو وسعت دے رہا ہے۔ پاکستان کے پاس چین کا جدید جے 10 طیارہ ہے۔
انڈیا اور پاکستان کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں اطراف سے جنگی طیاروں، میزائل، ڈرون اور گولہ باری کا استعمال دیکھا گیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔
انڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق سٹیلتھ فائٹر طیارے کے پروگرام میں کسی مقامی کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ کمپنیاں اس حوالے سے آزادانہ طور پر یا مشترکہ طور پر دلچسپی ظاہر کر سکتی ہیں۔ یہ پروگرام نجی و سرکاری دونوں طرح کی کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگا۔
مارچ میں انڈیا کی ڈیفنس کمیٹی نے سرکاری ادارے ہندوستان ایروناٹکس پر بوجھ کم کرنے اور انڈین ایئر فورس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی نجی شعبے کے ساتھ مل کر فوجی طیارے بنانے کی تجویز دی تھی۔ یہ کمپنی فی الحال انڈیا کے لیے اکثر فوجی طیارے بناتی ہے۔
ایئر چیف مارشل امیر پریت سنگھ نے ہندوسرتان ایروناٹکس پر تنقید کی تھی کہ اس نے 4.5 جنریشن کے تیجاس طیاروں کی ڈیلیوری میں تاخیر کی ہے۔ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کو سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے انجن کی منتقلی میں تاخیر ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 353 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 537 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C