ایران: مظاہروں میں ہلاک تقریباً 3 ہزار افراد کے نام جاری
👁️ 284 بار دیکھا گیا
ایران: مظاہروں میں ہلاک تقریباً 3 ہزار افراد کے نام جاری
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے تقریباً تین ہزار افراد کے نام جاری کر دیے
اتوار کے روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دفتر کی جانب سے گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے 2,985 افراد کے نام اور شناخت شائع کر دیے گئے۔
مارے جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست ملک کے مختلف اخبارات میں شائع کی گئی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق، جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا تھا، حالیہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,117 ہے، تاہم 131 لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جس کے باعث ان کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے جا سکے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق، انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جاری کی گئی فہرست میں اب بھی بعض نام شامل نہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور یہ فہرست شائع کر کے ایرانی حکومت ہلاکتوں کی تعداد کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم، جس کا صدر دفتر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہے، کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے تین ہزار سے زائد افراد کے ناموں کی اشاعت درحقیقت ایک بھیانک ریاستی جرم کا اعتراف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C