ایران میں آئی اے ای اے کے معائنے صرف بوشہر جوہری پلانٹ تک محدود، دیگر تنصیبات تک رسائی پر اختلاف برقرار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران میں آئی اے ای اے کے معائنے صرف بوشہر جوہری پلانٹ تک محدود، دیگر تنصیبات تک رسائی پر اختلاف برقرار
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حالیہ معائنے صرف بوشہر جوہری بجلی گھر تک محدود رہے ہیں اور دیگر جوہری تنصیبات کے معائنے کے حوالے سے ایجنسی کے ساتھ موجودہ انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ بوشہر پلانٹ کے معائنے ایران کی بین الاقوامی حفاظتی ذمہ داریوں اور روس کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کے تحت کیے گئے۔ ان کے مطابق ایران نے اپنی جوہری حفاظتی ذمہ داریاں معطل نہیں کیں، تاہم آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی موجودہ صورت حال اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایجنسی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح نہیں کرتی۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آئی اے ای اے کی رکن ممالک کو فراہم کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایجنسی کے معائنہ کاروں کو متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔ اس عرصے میں بوشہر جوہری بجلی گھر واحد تنصیب رہی جہاں معائنہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وہاں 12 سے 15 ستمبر کے دوران معائنہ کیا گیا تھا۔
آئی اے ای اے نے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے اور دیگر جوہری تنصیبات کی صورت حال کی تصدیق نہ ہو پانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 440.9 کلوگرام یورینیم موجود تھا، جس کی موجودہ مقدار اور صورت حال کی تصدیق کے لیے معائنہ ضروری ہے۔ ایجنسی نے تہران پر زور دیا ہے کہ وہ معائنہ کاروں کی واپسی کے لیے مرحلہ وار اور تکنیکی اقدامات کرے۔
رپورٹ میں اصفہان کے فیول افزودگی پلانٹ سے متعلق بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے، جہاں ایجنسی کے معائنہ کار جون 2025 میں طے شدہ دورہ نہیں کرسکے تھے۔ آئی اے ای اے کے مطابق اسے اس تنصیب کے درست مقام اور وہاں جوہری مواد کی موجودگی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔
دوسری جانب ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکی فوجی دھمکیوں اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے ماحول میں معمول کے مطابق معائنوں کی بحالی ممکن نہیں۔ تہران کا کہنا ہے کہ ایجنسی کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے معاملے کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ یوں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان معائنوں کی بحالی اور جوہری مواد کی تصدیق کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دالبندین ایئرپورٹ، زائرین اور مال بردار ٹرکوں پر حملے کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک
15/November/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں آئی اے ای اے کے معائنے صرف بوشہر جوہری پلانٹ تک محدود، دیگر تنصیبات تک رسائی پر اختلاف برقرار
15/November/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے کے ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین کا حملے ناکام بنانے کا اعلان
15/November/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
لال قلعہ دھماکا کیس: دو ملزمان کا سازش میں ملوث ہونے سے انکار، این آئی اے نے الزامات کے حق میں شواہد پیش کردیے
15/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
دمشق کے نواحی شہر جرمانا میں گاڑی کے اندر دھماکا، بچی سمیت 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
15/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس 1500 سے 2500 بیلسٹک میزائل موجود ہیں ، امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ
15/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26469 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15699 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11996 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9378 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7642 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5650 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C