بحری جہازوں پر ایرانی حملے: مشرق وسطٰی میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ
👁️ 101 بار دیکھا گیا
بحری جہازوں پر ایرانی حملے: مشرق وسطٰی میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) امریکہ ایران کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں پر قبضے کی کوششوں کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے اضافی جنگی بحری جہاز اور ہزاروں فوجی تعینات کر رہا ہے۔
U.S. Central Command Increases Forces in the Regionhttps://t.co/6Wndl6bRDK pic.twitter.com/BvsI7xIAVG
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 20, 2023
امریکی حکام کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو یو ایس ایس باتان ایمفیبیئس ریڈینس گروپ اور 26ویں میرین ایکسپیڈیشنل یونٹ کو خلیجی علاقے میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔
ریڈی نیس گروپ تین بحری جہازوں پر مشتمل ہے، جس میں خشکی اور سمندر دونوں کے لیے کارآمد باتان جہاز بھی شامل ہے۔ ایک مہماتی یونٹ عام طور پر تقریباً 2500 میرینز پر مشتمل ہوتا ہے۔ امریکی مرکزی کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ تعیناتی’خطے میں مزید لچک اور سمندری صلاحیت فراہم کرے گی۔
اس اعلان میں بحری جہازوں کا نام نہیں بتایا گیا لیکن امریکی حکام نے فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تعیناتی میں شامل یونٹوں کی تفصیل دی۔
باتان کے ساتھ اس گروپ میں دو دیگر جنگی جہاز بھی شامل ہیں، یو ایس ایس میسا وردے اور یو ایس ایس کارٹر ہال۔ اس گروپ نے اس ماہ کے شروع میں ورجینیا کے نارفولک بیس سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
جمعرات کو یہ واضح نہیں تھا کہ آیا تینوں بحری جہاز خلیجی خطے میں ہی رہیں گے۔ یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب واشنگٹن کی جانب سے حال ہی میں جنگی بحری جہاز یوایس ایس تھامس ہڈنر اور متعدد ایف-35 اور ایف-16 لڑاکا طیارے خطے میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی سرگرمیوں کے جواب میں کئی ہفتوں سے وہاں اے۔ ٹین حملہ آور طیارے بھی موجود ہیں۔ ایران نے رواں ماہ کے اوائل میں آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی کوشش کرتے ہوئے ان میں سے ایک پر فائرنگ بھی کی تھی۔
لڑاکا طیاروں کا مقصد اس آبی گزرگاہ کے ذریعے سفر کرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو فضائی حصار فراہم کرنا اور ایران کے لیے رکاوٹ کے طور پر علاقے میں فوجی نمائشی اقدامات کو بڑھانا ہے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا کے مطابق، ”اضافی فورسزمنفرد صلاحیتیں فراہم کرتی ہیں، جو خطے میں ہمارے شراکت دار ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے آزاد بہاؤ کو مزید تحفظ فراہم کرتی ہیں اور بین الاقوامی نظام پر مبنی قوانین کو برقرار رکھتی ہیں اور خطے میں ایرانی عدم استحکام کی سرگرمیوں کو روکنے میں معاون ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C