ماہرنگ بلوچ سمیت 7 کے خلاف مقدمات برقرار، دیگر کے وارنٹ واپس
👁️ 621 بار دیکھا گیا
ماہرنگ بلوچ سمیت 7 کے خلاف مقدمات برقرار، دیگر کے وارنٹ واپس
کوئٹہ(ڈیلی اردو /بی بی سی ) محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت سات افراد کے سوا گرفتار ہونے والے باقی تمام افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم نامے کو واپس لیا ہے۔
یہ بات ڈاکٹر ماہ رنگ اور گرفتار ہونے والے دیگر افراد کے وکلا نے ان کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتائی۔
درخواستوں کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
درخواست گزاروں کی پیروی سینیٹر کامران مرتضٰی ایڈووکیٹ، ساجد ترین ایڈووکیٹ، عمران بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے کی۔ سرکار کی استدعا پر ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت سات افراد کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کی حکومت دفاع کرے گی جبکہ باقی تمام لوگوں کے خلاف گرفتاری کے حکم نامے کو واپس لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے خلاف حکومت نے تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم نامے کو واپس نہیں لیا گیا ان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی، بیبرگ بلوچ اور ثنا اللہ کے علاوہ نیشنل پارٹی کے ماما غفار بلوچ شامل ہیں جو کہ بیبو بلوچ کے والد ہیں۔
ساجد ترین کا کہنا تھا کہ باقی جن افراد کے خلاف ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم نامے کو واپس لیا گیا ہے ان کی تعداد ڈیڑھ سو زائد ہے جو کہ بی وائی سی اور بی این پی کے کارکن ہیں۔
ان میں سے اب تک زیادہ تر کی رہائی بھی عمل میں آ چکی ہے۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جہاں سرکار کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ حکومت ان سات افراد کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے مبینہ غیر قانونی حکمنامے کو واپس نہیں لے گی وہاں ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے یہ بھی درخواست دائر کی گئی کہ ان سات افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت کھلی عدالت میں نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کی مخالفت کی اور یہ کہا کہ اس کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ کے وکیل عمران بلوچ نے بتایا کہ وہ بھی مقدمے کی ان کیمرا سماعت کے خلاف کل ایک درخواست دائر کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4857 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2580 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2333 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C