بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے گھروں، انتخابی دفاتر پر حملے
👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے گھروں، انتخابی دفاتر پر حملے
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے تین مزید امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک حملہ کیچ کے علاقے تمپ میں بلوچستان اسمبلی کی نشست سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اصغر رند کے گھر پر کیا گیا۔
تربت میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دستی بم کے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تربت شہر میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما برکت بلوچ کے گھر پر فائرنگ کی۔
تربت پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تربت سے متصل ضلع پنجگور کے ہیڈکوارٹر میں نامعلوم افراد نے نیشل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے امیدوار حاجی اسلام کے گھر پر دستی بم پھینکا۔ رابطہ کرنے پر پنجگور پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
ادھر خاران شہر میں قومی اسمبلی کی نشست سے آزاد امیدورار سردار چنگیز خان ساسولی کے انتخابی دفتر کے قریب دو زوردار دھماکہ ہوئے۔ خاران پولیس نے دونوں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دھماکہ دفتر کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ دستی بم کے حملے کی وجہ سے ہوا۔ ان دھماکوں میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
خاران سے متصل ضلع نوشکی کے ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی زوردار دھماکہ ہوا۔ نوشکی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس دھماکے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
حب میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 12 سالہ راحب، 10 سالہ ثاقب اور 12 سالہ ساجد شامل ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
مستونگ میں بھی نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان کے بلوچ آبادی والے مختلف علاقوں میں گذشتہ چار پانچ روز کے دوران امیدواروں کے گھروں اور دفاتر کے علاوہ انتخابات سے متعلق سرگرمیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان میں سے زیادہ تر حملے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی دفاتر اور گھروں پر ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کیس میں سزا یافتہ شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
04/November/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد
04/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کرم: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد ہلاک
04/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
04/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا امکان؟ ٹرمپ کی فوری کارروائی کے منصوبے کی تردید، ایرانی ٹی وی پر ایٹمی حملے سے بچاؤ کی ہدایات نشر
04/November/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
04/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26431 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15667 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11969 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9333 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7584 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5575 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C