بھارتی ریاست کیرالہ میں بینظیر بھٹو کی تصویروں والے پوسٹر آویزاں، بی جے پی کی مذمت
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست کیرالہ میں بینظیر بھٹو کی تصویروں والے پوسٹر آویزاں، بی جے پی کی مذمت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بائیں بازو کی ایک خاتون تنظیم نے اپنی نیشنل کانفرنس کے موقع پر ریاستی دارالحکومت کے تمام اہم مقامات پر پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر والے ہورڈنگ اور پوسٹر آویزاں کیے ہیں۔ بی جے پی نے اس کی مذمت کی ہے۔
بائیں بازو کی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے خواتین ونگ، آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (اے آئی ڈی ڈبلیو اے) کا چار روزہ قومی اجلاس ان دنوں جنوبی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننتاپورم میں چل رہا ہے۔ جمعہ چھ جنوری سے شروع ہونے والی یہ نیشنل کانفرنس پیر تک چلے گی۔
اے آئی ڈی ڈبلیو اے(آئیڈوا) نے اس موقع پر شہر کے تمام اہم مقامات پر جو ہورڈنگز اور پوسٹرز لگائے ہیں ان میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصویر موجود ہے۔ حتیٰ کے کانفرنس کے دعوت ناموں پر بھی بینظیر بھٹو کی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ اور جس جگہ کانفرنس ہورہی ہے اس کو بینظیر بھٹو اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔
بینظیر بھٹو کی تصویر کے ساتھ ان کے بارے میں ایک پیراگراف بھی لکھا گیا ہے: ”بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی نو بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔‘‘
The photograph of Former PM of Pakistan Benazir Bhutto, who declared 1000 years of war against India, now adorns the hording that was erected in connection with the national conference of @cpimspeak women association. Beware of the traitors and the threat within. @CPIMKerala pic.twitter.com/vkDhXKk7t2
— Sandeep Vachaspathi (മോദിയുടെ കുടുംബം) (@rsandeepbjp) January 5, 2023
بی جے پی جانب سے سخت مذمت
ریاست کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کی حکومت ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جنوبی بھارت کی اس ریاست میں اپنے پیر جمانے کے لیے ایک عرصے سے کوشاں ہے، تاہم اسے اب تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
آئیڈوا کی کانفرنس میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر لگانے پر بی جے پی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے ٹوئیٹ کیا، ”سادہ سی منطق۔ بھارت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا اور دہشت گردوں سے ووٹ حاصل کرنا۔‘‘
بی جے پی کے ریاستی ترجمان سندیپ واچسپتی نے پاکستان کی سابق وزیراعظم کی تصاویر آویزاں کیے جانے کو ملک دشمن اقدام قرار دیا۔
واچسپتی نے سن 2021ء کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا لیکن وہ ہار گئے تھے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ”بھٹو کی تصاویر ریاستی دارالحکومت کے قلب میں نمایاں مقامات پر آویزاں کیی گئی ہیں۔ میں ان سے یہ نہیں پوچھ رہا ہوں کہ بھٹو ان کے لیے کون ہیں؟ وہ ایسی حرکتیں ایک عرصے سے کررہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ایسے شخص کی تعریف و توصیف کی ہے جو ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔اور ایسے افراد ہمارے ملک کے دشمن ہیں اور ہمیں اس کا ادراک ہونا چاہیے۔‘‘
بی جے پی رہنما نے مزید لکھا، ”یہ پاکستان یا چین نہیں جو ہمارے دشمن ہیں بلکہ ہمارے ‘کامریڈ‘ ہی ہمارے دشمن ہیں۔ اور ہمیں ان سے ہمیشہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘
بی جے پی کے اس رہنما نے کہا کہ اس کانفرنس کا نعرہ ”مساوات کے لیے اتحاد کی جدوجہد‘‘ ہے لیکن بائیں بازو کی تنظیم نے اس کے لیے بینظیر بھٹو کی تصویر استعمال کی ہے جنہوں نے پاکستان کے لاڑکانہ میں اپنی تقریر میں ”بھارت کے ساتھ 1000 برس تک جنگ لڑنے‘‘ کے سابق وزیر اعظم اور اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کے پروگرام کے مطابق اس چار روزہ کانفرنس میں کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن بھی شرکت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C