07/February/2024

جنوبی وزیرستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی

جنوبی وزیرستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C