جوہری آبدوز تنازع: فرانس نے برطانیہ سے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے
👁️ 105 بار دیکھا گیا
جوہری آبدوز تنازع: فرانس نے برطانیہ سے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے
پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز تیار کرنے سے متعلق متنازع معاہدے کے باعث برطانیہ اور فرانس کے مابین کشدیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور فرانس کے وزیر دفاع نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ متنازع معاہدے پر طے شدہ بات چیت کا سلسلہ منسوخ کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط اور اس عمل کے دوران فرانس کو تفویض بیشتر اور بڑے کنٹریکٹ سے محروم کردیا جس کے بعد فرانس نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کو معاہدے سے جوڑے معاملات پر پریشان نہیں ہونا چاہیے لیکن لندن میں برطانوی اور فرانسیسی وزرائے دفاع کے مابین ہونے والی بات چیت کا عمل منسوخ کردیا گیا۔
فرانس کے سابق سفیر لارڈ ریکیٹس نے تصدیق کی کہ ’دونوں رہنماؤں کی ملاقات منسوخ ہوچکی ہے‘۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات کا سلسلہ آئند چند دنوں میں شروع ہوسکتا ہے۔
جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز کی تیاری کا معاہدہ ’آکس معاہدہ‘ کہلاتا ہے جو گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔
‘آکس معاہدے’ کا مقصد جنوبی چین کے سمندر میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے اور اس کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے 2016 میں 12 روایتی آبدوزوں کی تعمیر کے لیے 37 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کر دیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژان یویس لی ڈریان نے اسے ’پیٹھ پر وار‘ قرار دیا ہے جو ’اتحادیوں اور شراکت داروں کے درمیان ناقابل قبول رویے‘ کا باعث بنتا ہے۔
اس تمام تنازع کے دوران اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واشنگٹن اور کینبرا سے فرانسیسی سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کو اتحاد کے بارے میں ’پریشان‘ نہیں ہونا چاہیے، برطانیہ اور فرانس کے درمیان ’انتہائی دوستانہ تعلقات‘ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آکس کسی بھی طرح سے زیرو سم نہیں ہے، یہ دراصل وہ نہیں جس کے لیے خصوصی طور پر ہمارے دوست فرانس کو پریشان ہونا چاہیے۔
اس سے قبل فرانس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے مذاکرات کی درخواست کی ہے، جو بظاہر آبدوز کے معاہدے پر تنازع کے بعد اتحادیوں کے درمیان غیر معمولی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے امریکی جوہری آبدوزوں کی حمایت میں کیے جانے والے معاہدے کے بعد پیرس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C