جینی کیرینیاں: کینیڈا کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
جینی کیرینیاں: کینیڈا کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی
اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف جنرل جینی کیرینیاں نے فوج کی کمان سنبھال لی۔
https://x.com/CJOC_COIC/status/1814043631625630190?t=8eM5hqMXxh-entH4g304Hg&s=19
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
جینی کیرینیاں کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے 1990 میں فوج میں شمولیت اختیار کی ، جینی کیرینیاں نے فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرینیاں نے اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا، ’میں خود اس کثیر الجہتی چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار اور مستعد محسوس کرتی ہوں، یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں تنازع، دنیا کے دیگر حصوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگیاں، موسمیاتی تبدیلییاں اور ہمارے جمہوری اقدار اور اداروں کو لاحق خطرات کچھ پیچیدہ چیلنجز ہیں جن کا ہمیں مقابلہ کرنا ہو گا۔
جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ دیا گیا ہے ، جو 2021 سے اعلیٰ فوجی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جنرل کیرینیاں دنیا کی دوسری آرمی چیف
واضح رہے کہ جینی کیرینیاں نے دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل دنیا کی پہلی آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی جنرل الینکا ایرمینچ کے پاس ہے جو 2018 میں ملک کی مسلح افواج کی سربراہ مقرر ہوئی تھیں۔
سلووینیا ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی 21 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اوراس کی فوج کی تعداد صرف ساڑھے سات ہزار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 465 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 441 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 339 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 902 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3583 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C