حضرت محمدﷺ نے روئے زمین پر مثالی ریاست قائم کی، وزیراعظم عمران خان
👁️ 33 بار دیکھا گیا
حضرت محمدﷺ نے روئے زمین پر مثالی ریاست قائم کی، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبیﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ آپﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے یوم پیدائش پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتا ہوں، دعا ہے ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، نبیﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا، آپﷺ نے تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا۔ آپﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو زمانہ میں تسلیم کیا جب تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف تسلیم کیا بلکہ عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپﷺ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی ریاست جہاں سب کو اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی، ریاست مدینہ کے وہ روشن پہلو تھے جو زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔ تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبیﷺ اور خلفائے راشدینؓ نے پہلی صدی ہجری کے اوائل میں تصور کو عملی جامہ پہنایا، ترقی یافتہ دنیا میں فلاحی ریاست کا آج کا تصور ہمارے آقا نے 1400 سال قبل ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے، اللہ ہمیں روز وشب کو تعلیمات بنویﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C