17/November/2026

لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار

لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار

لنڈی کوتل (ڈیلی اردو): پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ستارہ مل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پورے علاقے میں خوف کی فضا چھا گئی۔

 

حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C