17/November/2026

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

👁️ 13 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

مستونگ (ڈیلی اردو): پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران ان کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 

سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں علاقے میں دہشت گردوں کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گروہ کے 5 ارکان مارے گئے۔ ٹھکانے سے اسلحے، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کا بڑا ذخیرہ بھی ملا۔

 

سکیورٹی فورسز نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C