حماس نے غلط انسانی باقیات حوالے کیں، اسرائیل کا الزام
👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے غلط انسانی باقیات حوالے کیں، اسرائیل کا الزام
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/روئٹرز) اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل حماس کی جانب سے غلط انسانی باقیات حوالے کرنے کے بعد جوابی کارروائی کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حوالے کی گئی باقیات ان اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نہیں تھیں، جن کی باقیات فائربندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے سپرد کی جانا تھیں۔ نیتن یاہو نے اس اقدام کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل کر رہی ہے اور یرغمالیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، لیکن غزہ میں شدید تباہی اور شناخت کے آلات کی کمی ان کوششوں میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق حماس نے جو جسمانی باقیات اسرائیل کے حوالے کی گئیں، وہ اس اسرائیلی یرغمالی کی تھیں، جس کی لاش کو اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے ابتدائی حصے ہی میں بازیاب کر لیا تھا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو ان اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات فراہم کرنا ہیں، جو حماس کے قبضے میں ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل میں یہ مطالبات زور پکڑ رہے ہیں کہ فائربندی کی خلاف ورزی پر حماس کے خلاف سخت کارروائی کی جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے تمام زندہ
اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا اور غزہ میں اپنی فوجی کارروائی روک دی۔
غزہ میں گزشتہ دنوں سے بھاری مشینری، خصوصاً مصر سے آنے والے بلڈوزرز کی مدد سے، لاشوں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بعض لاشیں حماس کی زیرِ زمین سرنگوں میں ہونے کا شبہ ہے، تاہم کئی مقامات پر سرنگیں شدید تباہی کا شکار ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C