27/November/2026

خیبر: باڑہ اکاخیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار زخمی

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: باڑہ اکاخیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار زخمی

خیبر: باڑہ اکاخیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار زخمی

باڑہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ اکاخیل کے علاقے کڑاپہ، ملوارڈ میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ممکنہ فرار کے راستوں اور اطراف کے علاقوں میں بھی کارروائیاں شروع کردیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کسی دہشتگرد کی ہلاکت یا گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حکام کی جانب سے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C