27/November/2026

مستونگ: سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

👁️ 75 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مستونگ: سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

مستونگ: سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

مستونگ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ شورش زدہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر مبینہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت حملے کا پتا لگا کر جوابی کارروائی شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر مسلح افراد کی تلاش کے لیے نگرانی اور سرچ کارروائیاں شروع کردیں۔

دوسری جانب حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے، ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور ان کی کسی کالعدم تنظیم سے وابستگی کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ مستونگ میں حالیہ ہفتوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان متعدد جھڑپیں اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ 21 نومبر کو مستونگ میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 15 مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، جبکہ کارروائیوں میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C