27/November/2026

ٹانک: سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 18 سے زائد مبینہ دہشتگرد ہلاک، 5 سے 6 زخمی

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک: سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 18 سے زائد مبینہ دہشتگرد ہلاک، 5 سے 6 زخمی

ٹانک: سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 18 سے زائد مبینہ دہشتگرد ہلاک، 5 سے 6 زخمی

ٹانک (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 18 سے زائد مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک اور 5 سے 6 دیگر کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں گڑہ محمود اور عمر خیل کے مقامات بھی شامل ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 5 سے 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں ان کے ممکنہ ٹھکانوں اور نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔

دوسری جانب خبر کی آزادانہ تصدیق اور ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگردوں کی شناخت، تنظیمی وابستگی یا کارروائیوں کے دوران اسلحے کی برآمدگی سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ ضلع ٹانک سمیت جنوبی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی آپریشنز میں تیزی آئی ہے۔ اس سے قبل 16 اور 17 نومبر کو ٹانک، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مجموعی طور پر 22 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی، جن میں ٹانک میں ایک دہشتگرد کی ہلاکت بھی شامل تھی۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C