دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل، فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، امریکی صدر جو بائیڈن
👁️ 61 بار دیکھا گیا
دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل، فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، امریکی صدر جو بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پاسداری کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل۔فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اب بھی اسرائیل کی حمایت کرتی ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر برقرار رہے۔
انہوں نے دیگر ممالک کی مدد سے غزہ میں تعمیر نو کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع کے حل کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے عالمی سطح پر سیز فائر کے مطالبے کے باوجود کئی دن تک خاموشی اختیار رکھی اور اسرائیل کی مذمت کے بجائے بمباری کو ان کا دفاعی حق قرار دیا۔
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید اور دباؤ کے پیش نظر بالآخر صدر بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے سیز فائر کے لیے رابطہ کیا اور فون پر مذاکرات کے کئی ادوار کے بعد بالآخر سیز فائر پر اتفاق ہو گیا جس میں مصر نے ثالث کا کردار کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے مغرب کے حمایت یافتہ اور حماس کے حریف فلسطینی حکام سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حماس اپنے فوجی ہتھیاروں دوبارہ جمع نہیں کرے گا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن تک جاری رہنے والے تنازع میں 248 افراد ہلاک اور 1ہزار 900 زخمی ہو گئے تھے اور انسانی حقوق کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی سے دوبارہ تعمیر نو میں کئی کروڑ ڈالر اور کئی سال لگیں گے۔
بائیڈن نے دونوں اطراف فرقہ وارانہ لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی سلامتی یقینی بناتے ہوئے غزہ کے عوام کی مدد کی جائے۔
بائیڈن نے کہا کہ اسرئیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں عرب اور یہودیوں کے درمیان تصادم کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی اصرار کریں گے کہ اسرائیلی شہریوں، عرب اور یہودی دونوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے جبکہ فلسطینیوں کو بھی اسرائیل کے موجود ہونے کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے۔
جنوبی کوریائی صدر مون جا-ان کے ساتھ کی گئی مشترکہ نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک بات واضح کردوں، جب تک خطہ اسرائیل کے آزاد یہودی ریاست کے طور پر حق کو تسلیم نہیں کرتا، امن قائم نہیں ہو گا۔
بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو پر بات کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی رہنما سیز فائر برقرار رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C