دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں گے، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 34 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں گے، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور بروقت کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے بیرونی سرپرست پاکستان کے امن، قومی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورکس، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کی مسلح افواج ان کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 نومبر سے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران علاقے میں سرچ آپریشنز اور کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40 پر گشت بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی شہریوں اور ٹریفک کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کولپور میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
اسی دوران 14 نومبر کو کوئٹہ تفتان شاہراہ پر معمول کی گشت کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب ڈان کی 15 نومبر کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 24 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ چار سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جن میں ایک میجر شامل تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، شہریوں کی جان و مال اور قومی تنصیبات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز کے قریب تیل بردار ٹینکر پر حملہ، عملہ محفوظ، جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ جاری
15/November/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں گے، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف
15/November/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
دالبندین ایئرپورٹ، زائرین اور مال بردار ٹرکوں پر حملے کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک
15/November/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران میں آئی اے ای اے کے معائنے صرف بوشہر جوہری پلانٹ تک محدود، دیگر تنصیبات تک رسائی پر اختلاف برقرار
15/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے کے ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین کا حملے ناکام بنانے کا اعلان
15/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لال قلعہ دھماکا کیس: دو ملزمان کا سازش میں ملوث ہونے سے انکار، این آئی اے نے الزامات کے حق میں شواہد پیش کردیے
15/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26469 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15699 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11996 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9378 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7642 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5650 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C