راولپنڈی: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک
👁️ 76 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقہ صدر کے قریب ایف سی ناکے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد نے ناکہ پر کھڑے محافظ پیٹرولنگ اسکواڈ کے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر نعرہ لگایا اور فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن پولیس کا اہل کار موقع پر پہنچا تو دہشت گردوں نے اس پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہوگئے۔
مسلح افراد کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے تھے اور زخمییوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
شہید بے نظیر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور سمیرا نامی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد علی کا تعلق گوجر خان اور سعید احمد چونترہ کا رہائشی ہے، اور دونوں ہی شادی شدہ تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیالکوٹ آپریشن میں مارے جانے والے چار دہشتگردوں کا ساتھی تھا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ضلع قصور سے ہے۔
مارے جانے والے حملہ آور کی نعش پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جبکہ کسی بھی گروپ یا تنظیم نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C