راولپنڈی: سنگدل شخص کے ہاتھوں قتل شیرخوار بچے کی زخمی ماں بھی دم توڑ گئی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: سنگدل شخص کے ہاتھوں قتل شیرخوار بچے کی زخمی ماں بھی دم توڑ گئی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ چونترہ کے علاقہ میں سنگ دل شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیرخوار بچے کی زخمی ہونے والی ماں بھی دم توڑ گئی۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1419658034607902722?s=19
ہفتہ کو موہڑہ مہوٹہ میں سنگ دل شخص نے چھری سے وار کر کے خاتون کو زخمی اور اس کے شیرخوار بیٹے کو قتل کردیا تھا، زخمی خاتون کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کو جاں بحق ہوگئی۔ اس سے قبل تھانہ چونترہ کو شمیم بی بی نے بتایا ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ نسیم بی بی، اس کے بیٹے گلفام عمر ڈیڑھ سال اور اپنے ماموں محمد رمضان کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی خان بازار پہنچی جہاں پر واجد علی سکنہ مہوٹہ موہڑہ راولپنڈی ہمیں ملا جو میری بہن نسیم اختر کا جان پہچان والا تھا جس نے میری بہن نسیم اختر اور اس کے بیٹے گلفام کو اپنے ساتھ اپنے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور ہمیں انتظار کرنے کا کہہ کر مہوٹہ موہڑہ گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جو تقریباً دو گھنٹے بعد اپنے موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے ہمارے قریب سے گزر گیا جس پر ہمیں شک گزرا تو میں نے اور ماموں محمد رمضان نے نسیم بی بی اور بھانجے گلفام کی تلاش شروع کر دی جنہیں تلاش کرتے کرتے ہم مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں پہنچے جہاں نسیم بی بی نے بتلایا کہ واجد کشمیری نے یہاں لا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کیا اور پھر چھری نکال کر سیدھا وار بہ اس پر کیا جو اسے سامنے گردن پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ملزم نے دوسرا وار اس کے بیٹے گلفام پر کیا جو اسے گردن کے بائیں جانب لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گیا اور واجد کشمیری اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر بھاگ گیا، میں اور ماموں محمد رمضان دونوں زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینس میں ڈال کر بغرض علاج معالجہ ہسپتال آ رہے تھے کہ راستے میں میرا بھانجا گلفام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C