رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 181 بار دیکھا گیا
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان میں منصور احمد عرف بلال عرف ابراہیم عرف شیخ بھائی اور فضل غنی عرف شفیق عرف نجیب شامل ہیں۔ ملزمان سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں مطلوب تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) استاد اسلم گروپ سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم عسکری تربیت یافتہ اور متعدد بار افغانستان جاتے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم منصور کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 30 لاکھ انعام رکھا تھا، ملزم منصور چمن، بلوچستان اور اسپن بولدک میں روپوش رہا، ملزم جنداللہ گروپ کے کراچی کے امیر ثاقب کا قریبی ساتھی ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزم فضل غنی کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 20 لاکھ انعام رکھا تھا، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C