سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 افراد ہلاک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 افراد ہلاک
خرطوم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا، جب ایک فوجی طیارہ خرطوم کے مضافات میں واقع ایک ایئر بیس کے قریب گر گیا۔ اس حادثے میں فوجی اہلکار اور عام شہری مارے گئے ہیں۔
سوڈان میں ایک فوجی مال بردار طیارہ دارلحکومت خرطوم کے مضافات میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا، جب روسی ساختہ اینٹونوف طیارہ وادی سیدنا ایئر بیس کے قریب گر گیا۔ یہ ائیر بیس ملکی دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع سب سے بڑے فوجی مرکزوں میں سے ایک میں واقع ہے۔
سوڈانی فوج اپریل 2023 سے پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ساتھ لڑائی لڑ رہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوا، جس میں فوجی اہلکار اور شہری دونوں ہلاک اور زخمی ہوئے۔
خرطوم کی علاقائی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا، ”حتمی تعداد کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، جب کہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔‘‘
عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی اور اس کے بعد علاقے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے باعث قریبی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی ٹیموں نے زخمی شہریوں بشمول بچوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ ایک فوجی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دیا۔
یہ حادثہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے، جب آر ایس ایف نے جنوبی دارفور کے علاقائی دارالحکومت نیالا کے اوپر روسی ساختہ الیوشین طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
نیم فوجی گروپ نے کہا کہ طیارہ اس کے عملے کے ساتھ تباہ ہو گیا۔ سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی جب، وسطی سوڈان اور دارالحکومت خرطوم میں فوج کی طرف سے آر ایس ایف کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں پیش رفت آئی ہے۔
گزشتہ اختتام ہفتہ پر آر ایس ایف نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اپنے سیاسی اتحادیوں اور مسلح گروپوں کے ساتھ ایک چارٹر پر دستخط کیے، جس سے باغیوں کے زیر قبضہ سوڈانی علاقوں میں ایک متوازی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کی گئی۔
سوڈان کے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق اتحادی اور نائب اور آر ایس ایف کے کمانڈر محمد ہمدان داقلو کے مابین اقتدار کے حصول کے لیے ایک خونریز لڑائی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اب تک دسیوں ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس تنازعے نے حالیہ دہائیوں میں دنیا کی بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا ہے۔ لڑائی نے خرطوم اور دیگر بڑے شہروں کو تباہ کر دیا ہے اور اب تک بارہ ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بھوک نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اہم بنیادی شہری ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C