شام میں اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
شام میں اسلحہ ساز فیکٹری پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شامی حکومت کے زیر اتنظام مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ دھڑوں کی ہتھیاروں کی فیکٹری پر کیے گئے ڈرون حملے میں عام شہریوں سمیت سات افراد مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ایک گروپ نے رپورٹ کی۔
یہ واضح نہیں ہوا کہ دیر الزور صوبے میں اس حملے کے پیچھے کون تھا جب کہ یہاں اس سے قبل ہونے والے حملوں میں امریکی قیادت میں موجود اتحاد اور اسرائیل ملوث رہا ہے۔
صرف ایک روز قبل ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے حلب ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس سے کافی نقصان ہوا اور شام کے زلزلہ زدہ شہر سے آنے اور جانے والی پروازیں معطل ہوگئیں۔
سربراہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس رامی عبدالرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے یتھیاروں کی فیکٹری اور ہتھیاروں سے بھرے ٹرک کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے میں سات افراد مارے گئے جب کہ 15 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مرنے والے میں تین افغان، تین شامی اور ایک نامعلوم شامی شہری شامل تھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نشانہ بنائی گئی عمارت کو حال ہی میں اسلحہ ساز فیکٹری میں تبدیل کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے 2011 سے شام میں سرکاری افواج اور ان کے اتحادیوں کے خلاف متعدد فضائی اور میزائل حملے کیے لیکن اس نے بہت کم ہی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے رد عمل دیا ہے۔
رامی عبدالرحمٰن نے کہا کہ بدھ کے روز ہونے والے حملے میں دیر الزور کے اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں اعلیٰ ایرانی کمانڈر اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سینئر افسران کی رہائش گاہیں اور ہیضے کے مریضوں کے لیے ایک ایرانی ہسپتال موجود ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ پڑوس میں شدت پسند تنظیم داعش کے ’دہشت گردوں‘ کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ دھماکے میں “تین شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے، نیوز ایجنسی نے نے دھماکے کے بعد جائے وقوع کی تصاویر بھی جاری کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C