شام میں مبینہ ایرانی ڈرون حملہ، امریکی کنٹریکٹر ہلاک، فوجیوں سمیت 6 زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شام میں مبینہ ایرانی ڈرون حملہ، امریکی کنٹریکٹر ہلاک، فوجیوں سمیت 6 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں ہونے والے ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا جبکہ فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پینٹاگون کے مطابق شمال مشرقی شام میں اتحادی فوج کے ایک اڈے پر ایک امریکی تنصیب پر ہوئے ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور ایک اور کنٹریکٹر اور 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون ایرانی تھا۔
پینٹاگون کے مطابق حملہ گزشتہ روز دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر حسکہ شہر کے قریب ہوا ہے۔
حملے میں زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کو حملے کے مقام پر طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر 3 زخمی فوجیوں اور امریکی کنٹریکٹر کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عراق منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی افواج نے صدر جو بائیڈن کے حکم پر اسی علاقے میں ایران سے منسلک اہداف پر فضائی حملوں کے ذریعے جوابی کارروائی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 417 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C