شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے دوران کم از کم 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصبح شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گزوم منڈی میں کی گئی 2 مختلف کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم کمانڈر سمیت 13 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے علاقے میں دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر کیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں ٹی ٹی پی کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ متعدد خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملوں میں دو دیگر کمانڈر گوہر اور ابوبکر عرف محسن زخمی ہوئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ بہت سے عسکریت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C