شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور اسپن وام میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں لانس نائیک محمد امین بھی ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ آپریشن کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلا آپریشن میران شاہ جبکہ دوسرا اسپن وام میں کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے آپریشن میں 4 خارجی دہشت گرد جبکہ دوسرے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں آپریشن میں 7 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے لانس نائیک محمد امین بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمٰن ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C