طالبان کی نئی عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
طالبان کی نئی عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ہے جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ائیرکموڈور جواد ظفر سمیت غیر ملکی صحافی بھی موجود تھے۔
First foreign commercial flight since Taliban takeover lands in Kabul.
Pakistan International Airlines says it is keen to resume regular commercial services to Afghanistan, but it is too soon to say how frequently flights would operatehttps://t.co/J0Rd8G4irv pic.twitter.com/dQyezKJqlz
— AFP News Agency (@AFP) September 13, 2021
پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے نمائندے کے طور پر پی کے 6249 پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں ناصرف پی آئی اے کا نام بلکہ مذکورہ پرواز کا نمبر بھی آویزاں تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے مقامی عملے نے خصوصی انتظامات کئے ہیں، تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پرواز کو ہینڈل کیا اور کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس پرواز سے پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کرگیا اور عالمی بنک اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا جبکہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ پرواز ناصرف قومی ائیرلائن بلکہ پوری دنیا کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ فضائی رابطے بحال کرنے کیلئے سب کی نظریں پی آئی اے پر ہیں جس نے غیر ملکیوں کے انخلاء میں بھی صف اول کا کردار ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C