عرب اور اتحادی ممالک کی عسکری قیادت کا سعودی عرب میں اہم اجلاس
👁️ 103 بار دیکھا گیا
عرب اور اتحادی ممالک کی عسکری قیادت کا سعودی عرب میں اہم اجلاس
ریاض (ڈیلی اردو) گذشتہ روز سعودی عرب کی میزبانی میں خلیجی ریاستوں، عرب ممالک اور اتحادی ممالک کی عسکری قیادت کا اہم اجلاس دارالحکومت الریاض میں ہوا، جس میں خطے کی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
العربیہ کے مطابق الریاض میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیف آف اسٹاف کی سلامتی اور دفاع کانفرنس میں پاکستان، مصر، اردن، برطانیہ، امریکا، فرانس، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، نیوزی لینڈ، یونان اور دیگر ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے درکار صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔
کانفرنس کے آغاز میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی مسلح افواج کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے خطے کی سلامتی کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کانفرنس خطے کے ممالک کو درپیش چیلنجوں، خطرات اور سلامتی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلائی گئی ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جو دنیا کی توانائی 30 فی صد ضروریات پوری کرتا ہے۔ یہاں سے دنیا بھر کے بحری تجارتی قافلوں کے 20 فیصد کا گزر ہوتا ہے جو کہ عالمی تجارت کا 4 فی صد سے زائد ہے۔
جنرل فیاض الرویلی نے کہا کہ کہ آج کا اجلاس مشترکہ فوجی صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے موزوں طریقوں کی تلاش غور کے لیے بلایا گیا ہے۔ تاکہ خطے کی اہم اور حساس تنصیبات اور مقامات کا تحفظ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ سعودی عرب اور مملکت کے دوست ممالک خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام، ایرانی انقلاب برآمد کرنے کی اسکیموں کو ناکام بنانے اور خطے میں ایرانی ملیشیائوں کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔
جنرل فیاض الرویلی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کی مسلح افواج فخر کے ساتھ ایران اور اس کے پروردہ گروہوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ایرانی حملے کے بعد ہم یہ کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ کوئی دشمن سعودی عرب کے اندر اس طرح کی کارروائی کا مرتکب نہ ہوسکے۔
بعد ازاں مسلح افواج کے سربراہان نے ایرانی دہشت گردانہ حملوں سے فضائی اور سمندر تحفظ، بحری جہاز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عسکری قیادت نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر مسلمان اور عالمی فوجی سربراہان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ عسکری قیادت نے سعودی عرب کو درپیش چیلنجز اور سیکیورٹی خطرات کے تدارک کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سعودی عرب دنیا کی توانائی کی ایک بڑی ضرورت پوری کرتا ہے اور اس کی سلامتی عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر عالمی عسکری قیادت کے لیے سعودی عرب پرحملوں کے دوران استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ایران کس طرح بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں اور دیگر اسلحہ سے سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کررہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C