غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں 104 تک پہنچ گئیں، 46 بچے اور 20 خواتین بھی شامل
👁️ 327 بار دیکھا گیا
غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں 104 تک پہنچ گئیں، 46 بچے اور 20 خواتین بھی شامل
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ پٹی کے طبی حکام کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے، جن میں 46 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فضائی حملے اس وقت کیے، جب فلسطینی عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے تحت طے شدہ تعیناتی کی لکیر ’’ییلو لائن‘‘ کے اندر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، تاہم حماس نے اس الزام کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر کاربند ہے۔
امریکی صدر
آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز زور دے کر کہا ہے کہ ’کچھ بھی‘ غزہ میں جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران ایئر فورس ون میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’انھوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو مار ڈالا تھا تو اسرائیلیوں نے جواب دیا، ان کا جواب دینا بنتا تھا۔‘ حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔
اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی کہہ چکے ہیں کہ غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے جبکہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔
وینس نے صحافیوں کو بتایا، ’جنگ بندی برقرار ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں، وہاں چھوٹی چھوٹی جھڑپیں نہیں ہوں گی۔‘
غزہ میں شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ان حملوں میں گھروں، سکولوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایک مقامی چینل الاقصیٰ ٹی وی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے حملوں میں 22 بچوں سمیت 59 فلسطینی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C