01/December/2024

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

👁️ 80 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سلیم جان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان میں کل صبح 5 بجے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔

ڈی سی کے مطابق تحصیل لدھا، مکین، سراروغہ اور تحصیل تیارزہ میں یکم دسمبر کو صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران جنوبی وزیرستان تمام مارکیٹیں و دیگر کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

جاری نوٹیفکیش کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات، سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C