قطر نے دو ایرانی طیارے گرائے، کویت میں تین امریکی ایف-15 تباہ
👁️ 211 بار دیکھا گیا
قطر نے دو ایرانی طیارے گرائے، کویت میں تین امریکی ایف-15 تباہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے آنے والے دو ایس یو-24 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
وزارت کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرون بھی تباہ کر دیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔
ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
کویت میں ایف-15 طیارے دوستانہ فائرنگ سے تباہ
امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ تین امریکی F-15E Strike Eagle لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔
بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، جب ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے درمیان کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے امریکی طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔
تمام چھ فضائی اہلکار بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے، انہیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ امریکہ کے مطابق کویت نے اس واقعے کی ذمہ داری تسلیم کی ہے جبکہ امریکی حکام نے کویتی دفاعی فورسز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ہتھیاروں کے ماہر کرس پارٹرج کے مطابق F-15E ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
موجودہ تنازع میں یہ طیارے غالباً دفاعی فضائی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکا جا سکے۔ ان کے پاس ہیٹ سیکنگ اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ گنز اور لیزر گائیڈڈ ہتھیار بھی موجود ہوتے ہیں۔
ان کے بقول جنگی ماحول میں، جہاں فضا میں بیک وقت متعدد میزائل اور طیارے سرگرم ہوں، اس طرح کے واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4821 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3562 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C