مغرب میں اظہارِ رائے کی آزادی خطرے میں ہے، برطانوی مصنف سلمان رشدی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
مغرب میں اظہارِ رائے کی آزادی خطرے میں ہے، برطانوی مصنف سلمان رشدی
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی) برطانوی مصنف سلمان رشدی کو اس ہفتے کے شروع میں برٹش بک ایوارڈز کی تقریب میں فریڈم ٹو پبلش ایوارڈ سے نوزا گیا۔ اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں سلمان رشدی نے کہا کہ مغرب میں اظہارِ رائے کی آزادی ان کی زندگی میں اس وقت سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔
نو ماہ پہلے نیو یارک میں سٹیج پر چاقو سے کیے جانے والے ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد سلمان رشدی کی یہ پہلی گفتگو تھی۔
ویڈیو میں رشدی پہلے سے کمزور نظر آ رہے تھے اور ان کی عینک کا ایک شیشہ گہرے رنگ کا تھا۔ اگست 2022 میں نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سلمان رشدی سٹیج پر تھے جب ایک شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا جس میں وہ زخمی ہو کر گر گئے۔ ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کی ایک آنکھ کی بینائی جاتی رہی اور ایک ہاتھ کے اعصاب کو نقصان پہنچا۔
حملہ آور ہادی مطر کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس نے حملے اور قتل کی کوشش کے الزامات سے انکار کیا۔
برٹش بک ایوارڈز کی تقریب کے لیے اپنے پیغام میں رشدی نے کہا، ہم ایک ایسے لمحے میں زندہ ہیں جس میں میرے خیال میں میری زندگی میں آزدی اظہار اور آزادی اشاعت کو اتنا خطرہ پہلے کبھی نہیں ہوا جتنا اب ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ”میں اس وقت امریکہ میں ہوں، مجھے لائبریوں اور اسکولوں میں بچوں کی کتابوں پر حملوں کو دیکھنا ہو گا۔ لائبریری کے تصور پر حملے کو۔۔ یہ بے حد فکر کی بات ہے اور ہمیں اس سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے اور اس کے خلاف سخت جدو جہد کرنی چاہیے۔“
رشدی کی تصنیف ”دی سیٹینک ورسز“ کے شائع ہونے پر 1989 میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ان کے اس ناول میں مبینہ توہینِ مذہب کی بنیاد پر ان کے خلاف فتویٰ دیا اور انہیں قتل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
75 سالہ سلمان رشدی برسوں پولیس کی حفاظت میں چھپے رہے اور 1998 میں اگرچہ فتوی ٰ واپس نہیں لیا گیا تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے ان کے قتل کے حکم سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد رشدی دوبارہ منظرِ عام پر آ گئے۔
برٹش بک ایوارڈز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رشدی کو دیے جانے والے ایوارڈ میں ان مصنفین، پبلشرز اور کتب فروشوں کو سراہا جاتا ہے جو خود کو درپیش خطرات کے باوجود عدم رواداری کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3650 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C