نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک
ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
طیارے میں ملک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی اہلکار موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔
نائیجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو، صدر محمدو بوحاری کے معتمد ساتھی سمجھے جاتے تھے اور ان کی تعیناتی بھی صدر نے خصوصی طور پر ملک میں صدر کے خلاف مظاہروں اور باغیوں کو کچلنے کے لیے کی گئی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C