وزیر اعظم کو غلط معلومات ملی ہیں، خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال ہے، علی امین گنڈاپور
👁️ 99 بار دیکھا گیا
وزیر اعظم کو غلط معلومات ملی ہیں، خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پشاور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا تھا خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) فعال نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں۔‘ ان کے مطابق ’سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے اور اس کے صوبے میں 16 سٹیشنز فعال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشت گرد کارروائیاں ناکام بنائیں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔‘
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو کل مزید ایک ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
علی امین نے کہا کہ اب ہمیں فرانزک کے لیے پنجاب سمیت کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ 20 بم پروف گاڑیوں کی خریداری کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کٹس کا مسئلہ ہے، 300 کٹس کے لیے کل فنڈز مہیا کریں گے۔ 16 سنائپرز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں، ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے، ملک کے قربانیاں دیتے رہے گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے ابھی پراسیکیوشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لیے خصوصی سیل تیار کیے ہیں، زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C