پاکستان کا بھارتی وزیراعظم مودی کے ’جارحانہ‘ بیان پر سخت رد عمل
👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم مودی کے ’جارحانہ‘ بیان پر سخت رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان نے دہشت گردی کے الزامات سے متعلق نریندر مودی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت کو دوسروں پر دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بجائے بیرون ملک اپنی تخریبی کارروائیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے کارگل جنگ کے پچیس سال مکمل ہونے پر دیے گئے ریمارکس کو ‘جارحانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو دوسروں پر دہشت گردی کا الزام لگانے کے بجائے بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے اور تخریب کاری کی اپنی کارروائیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے دراس میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردی اور ‘پراکسی وار‘ کا سہارا لے رہا ہے۔ اس کے رد عمل میں پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چھبیس جولائی کو لداخ کے علاقے دراس میں بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے جارحانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسے غیر ضروری جارحانہ بیانات سے نہ صرف علاقائی امن کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ایسے بیانات پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بشمول جموں و کشمیر کے بنیادی تنازع کے حل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کہ اگرچہ پاکستان انڈیا کے جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ‘اس کے باوجود پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔‘
مودی نے کیا کہا؟
اس سے قبل جمعے کے روز لداخ کے دور افتادہ علاقے میں کارگل کی جنگ کے خاتمے کے 25 برس مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دراس قصبے میں جنگ کی ایک یادگار پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت بدلتا ہے، موسم بدل جاتے ہیں لیکن ملک کے لیے اپنی جانیں دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
سن 1999 میں کارگل کی جنگ کا آغاز تب ہوا تھا، جب پاکستانی حمایت یافتہ عسکریت پسند کارگل کے مقام پر بھارت کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مسلح تنازعے میں طرفین کے کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان پر شدید سفارتی دباؤ کے بعد پاکستان کو وہاں سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
نریندر مودی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کے لیے کوششیں کر رہا ہے ”لیکن پاکستان نے بدلے میں اپنا ناقابل اعتماد چہرہ دکھایا۔ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔‘‘
بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا، ’’آج جب میں اس جگہ کھڑا بول رہا ہوں جب دہشت کے آقاؤں کو میری آواز سیدھی سنائی دے رہی ہے، میں دہشت گردی کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘
کارگل کی جنگ دونوں روایتی حریف ہمسایہ ممالک کے مابین لڑی جانے والی آخری بڑی جنگ تھی۔ بھارت کے مطابق کارگل کے تنازعے میں نئی دہلی کو پاکستان کے خلاف واضح فتح حاصل ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C