پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ایئر آفیسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال، ایئر وائس مارشل حاکم رضا، ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے دسمبر 1992ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔
ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے دسمبر 1992ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
ائیر وائس مارشل حاکم رضا نے دسمبر 1992 ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران آپ نے فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔
ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے دسمبر 1992 ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔
ائیر وائس مارشل محسن محمود نے جون 1992 ء میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ریڈار انجینئرنگ) بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ائیر وائس مارشل طاہر محمود نے اپریل 1992ء میں پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفنس برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے چار ائیر ڈیفنس یونٹس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C