پشاور پولیس لائنز خودکش حملے کا مرکزی سہولت کار کانسٹیبل گرفتار کرلیا، آئی جی خیبر پختونخوا
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور پولیس لائنز خودکش حملے کا مرکزی سہولت کار کانسٹیبل گرفتار کرلیا، آئی جی خیبر پختونخوا
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) خیبر پختونخوا پولیس نے گذشتہ برس جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں ایک مسجد پر حملہ کرنے والے خودکُش بمبار کے سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس کے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) اختر حیات خان گنڈاپور نے بتایا کہ ایک کانسٹیبل کو پشاور میں ایک چھاپے کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہے۔
آئی جی کے مطابق ملزم سے دو خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خیال رہے گذشتہ برس 30 جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 100سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے آئی جی کے مطابق پشاور کی پولیس لائنر میں مسجد کو نشانہ بنانے والے خودکش حملہ آور کو سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے ملزم نے دو لاکھ روپے وصول کیے جو کہ اسے ’ہُنڈی حوالے‘ کے ذریعے پہنچائے گئے تھے۔
’اس کام کے اسے (ملزم کو) دو لاکھ روپے پاکستانی موصول ہوئے جس میں 100 افراد ہلاک ہوئے، تو اس شخص نے اپنے ہی بھائیوں کا سودا دو ہزار روپے فی کس میں کیا۔‘
اختر حیات نے مزید بتایا کہ واقعے میں 250 لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے صحافیوں کو ملزم کا اعترافی بیان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق ملزم دسمبر 2019 میں خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔
بیان کے مطابق کانسٹیبل کا کہنا تھا ’میری تین سال قبل 2021 میں جماعت الاحرار کے جنید نامی ایک شخص سے فیس بُک پر رابطہ ہوا اور اس نے میری ذہن سازی کی۔ نتیجتاً میں نے جماعت الاحرار میں شامل ہونے، ان کا ساتھ دینے اور کام کرنے کا ارادہ کر لیا۔‘
بیان کے مطابق ملزم فروری 2021 میں بلوچستان کے چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان بھی گیا تھا جہاں اس کی ملاقات مکرم خراسانی سمیت جماعت الاحرار کے دیگر اراکین سے ہوئی تھی۔
خیال رہے جماعت الاحرار اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا حصہ ہے اور مکرم خراسانی سمیت دیگر افراد شدپ پسند گروہ کی قیادت میں بھی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی کے مطابق ملزم کانسٹیبل نے جنوری 2022 میں چرچ کے ایک پادری کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
ان کے مطابق ملزم نے لاہور میں جماعت الاحرار سے منسلک اراکین کو ہتھیار بھی فراہم کیے، جن کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب کے دارالحکومت میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک احمدی شخص کو قتل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C