پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
👁️ 45 بار دیکھا گیا
پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم پولیس حوالدار کے دہشت گردوں کا ساتھی بننے کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی۔
پشاور پولیس لائنز خودکش حملے میں گرفتار ملزم پولیس حوالدار عبدالولی نے دوران تفتیش اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ شوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے پوسٹس سے متاثر ہوا۔
ملزم پولیس کانسٹیبل نے تفتیشی ٹیم کو بیان میں کہا کہ فیسبک مسینجر کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ کیا، رابطے کے بعد انہیں افغانستان وزٹ کی دعوت ملی۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے افغانستان کا وزٹ کرکے طالبان کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں، شدت پسند کمانڈروں سے ملاقات کے بعد ملزم نے پشاور میں پادری ولیم کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کیا۔
ملزم نے دوران تفتیش کہا کہ افغانستان میں ملاقات کے دوران انہیں پولیس لائنز دھماکے کا ٹاسک ملا، دھماکے سے تین دن قبل گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو تمام راستے دکھائے۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق ملزم اہلکار نے دھماکے کے دن چھٹی لی اور پھر اپنا تبادلہ بی آر ٹی کروایا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اس حرکت پر سخت شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد ہلاک اور 157 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کو ایرانی اور حوثی حملوں کا سامنا، دفاع کا حق رکھتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26337 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C