پی سی بی کا بڑا فیصلہ: سرفراز احمد کی چھٹی، اظہر علی ٹیسٹ، بابر اعظم ون ڈے کے کپتان مقرر
👁️ 33 بار دیکھا گیا
پی سی بی کا بڑا فیصلہ: سرفراز احمد کی چھٹی، اظہر علی ٹیسٹ، بابر اعظم ون ڈے کے کپتان مقرر
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹادیا۔
دورہ آسٹریلیا کے لئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کر دی گئی ہے۔
سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے
بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا https://t.co/PwyboJRRE4
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 18, 2019
اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے
بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔
پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، میں اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، اس سفر میں ساتھ دینے پر میں اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اظہر علی نے ٹیسٹ کیر ئیر کا آغاز 2010 آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کیا تھا، انہوں نے 73 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اظہر علی نے 139 اننگز میں 5669 رنز اسکور کئے جبکہ 15 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنائی ہوئی ہیں ۔
اظہر علی نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت بھی کی، ان کی قیادت میں کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔
اظہر علی نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، ان کی قیادت میں پاکستان نے 30 ون ڈے میچز کھیلے ۔ان کی قیادت میں پاکستان کو 12 میں فتح اور 18 میچز میں شکست ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C