چوہدری شوگر ملز کیس: لاہور ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی
👁️ 180 بار دیکھا گیا
چوہدری شوگر ملز کیس: لاہور ہائیکورٹ نے میاں نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی چوہدری شوگر مل کیس میں فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں، ان کے گردے بھی خراب ہیں جب کہ 2 بار آپریشن بھی ہو چکا، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کردی ہے تاہم حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے نواز شریف کو کیا بیماری ہے۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص کی جارہی ہے لیکن ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس لگائے جاتے ہیں جو 24 گھنٹوں میں ختم ہوجاتے ہیں، نوازشریف کو شوگر، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ، دل کے عارضے سمیت دیگر طبی پیچیدگیاں ہیں جب کہ 30 ہزار پلیٹ لیٹس ہونے تک نوازشریف سفر نہیں کر سکتے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت میں وقفہ کے بعد فیصلہ سنایا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی تاہم اس موقع پر نیب کی جانب سے ضمانت کی مخالفت نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ ذخیرہ تباہ
17/November/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
17/November/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
17/November/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار
17/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق میں ٹیلی گرام بند، کمپنی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے 30 روز کی مہلت دے دی گئی
17/November/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز پر حملہ، انجن روم میں آگ لگ گئی؛ 24 گھنٹوں میں چوتھا جہاز متاثر
17/November/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26474 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15702 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11999 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9383 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7645 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5667 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C