ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے، 8 اہلکار ہلاک، 14 زخمی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے، 8 اہلکار ہلاک، 14 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی پر تعینات پولیس اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے چار حملوں میں 8 اہلکار ہلاک اور 14 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس گاڑی پر تقربیا ایک بجے دن کو دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کی گئی.
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے اس حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔
حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہلکار سوار تھے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سب انسپکٹر سلطان یوسف خان، ڈرائیور ذیشان، کانسٹیبل محمد صابر، کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل علی محمد شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں جہان دوست، دوست محمد، مشتاق وغیرہ شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
دوسرا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان ہی کے ہواحی گاؤں مدی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تیسرا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
چوتھا حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس پر یکے بعد دیگرے دو حملوں میں مزید 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ پولیس اہلکاروں نے ایک مذہبی جماعت کے رہنما کے گھر پناہ لے لی اور بعد ازاں پولیس ہیڈ کوارٹر کو مطلع کیا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے دو گھنٹے بعد دونوں اہلکاروں کر چھوڑ دیا لیکن ان سے اسلحہ اور دیگر سامان ساتھ لے گئے ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C