کراچی: چہلم امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
👁️ 121 بار دیکھا گیا
کراچی: چہلم امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی سمیت ملک بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔
کراچی میں چہلم کی مناسبت سے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے شروع ہوکر ٹاور پر اختتام پذیر ہوگا۔
ایم اے جناح روڈ کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی مکمل طور پر تلاشی لیے جانے کے بعد ایک روز قبل ہی بند کردیا گیا ہے۔
جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ موبائل فون جیمرز اور سراغ رساں کتوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تقریبا 18 ہزار رینجرز اور پولیس اہلکاورں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تقریباً 100 چھوٹے جلوس شہر کے مختلف علاقوں میں نکالے جارہے ہیں جبکہ 460 کے قریب مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
سندھ بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسب سے نکالے جانے والے جلوسوں کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔
چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع اور نفرت آمیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C