کوئٹہ: مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج
👁️ 88 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ شب سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کے مدرسہ دارلعلوم الشرعیہ میں نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ نمبر 4-20 کے تحت قتل و اقدام قتل سمیت ایکسپلویز ایکٹ اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
خودکش بم دھماکے کے بعد شواہد اکھٹے کئے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے۔
ادھر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے آٹھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ 12 زخمی تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
غوث آباد مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں لواحقین اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
کوئٹہ شہر میں یہ نئے سال کے دس دنوں میں دوسرا دھماکہ تھا۔
تین روز قبل شہر کے اندر لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب ایک دھماکے میں دو افراد شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو نئی فوجی کارروائی کی دھمکی، جوہری تنصیبات کو 10 منٹ میں نشانہ بنانے کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، افغان طالبان حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں، مارکو روبیو
01/November/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا فیصلہ نہیں کیا، سفارت کاری کو ترجیح دینے کا اعلان، دوحہ میں مذاکراتی سرگرمیاں تیز
01/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
محسن رضائی کو جے ڈی وینس کا خط موصول، امریکی مؤقف میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک، درجنوں زخمی
31/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26421 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15656 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11959 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9319 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5552 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C