ابوظہبی ائیر پورٹ حملہ: یو اے ای نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا
👁️ 31 بار دیکھا گیا
ابوظہبی ائیر پورٹ حملہ: یو اے ای نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا
ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔
یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے ناروے کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے پاس جنوری کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں عرب امارات نے ابوظبی میں حوثیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس میں خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری پر بھی بات کی گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
حوثی ملیشیا کے ترجمان نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا امارات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھا جس میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں معاونت کی پیشکش کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C