25/March/2019

اسد منیر مبینہ خودکشی، چیئرمین نیب کا انکوائری خود کرنے کا فیصلہ

👁️ 81 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسد منیر مبینہ خودکشی، چیئرمین نیب کا انکوائری خود کرنے کا فیصلہ

اسد منیر مبینہ خودکشی، چیئرمین نیب کا انکوائری خود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری خود کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیر کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے اسد منیر کی مبینہ خودکشی اور کیسز سے متعلق تمام ریکارڈ نیب راولپنڈی سے فوری طور پر طلب کرلیا ہے۔

سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر اسد منیر نے 15 مارچ کو مبینہ طور پر خود کشی کی تھی،ان کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں فلیٹ کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں سے کافی پریشان تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C